کینیڈا حکومت نے ورکر لاک ڈاون بینیفیٹ کا اعلان کردیا

مفت ٹم ہارٹن گفٹ کارڈ $20 قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلےسبسکرائیب کریں

کینیڈین حکومت نے ان افراد کو عارضی طور پر مالی امداد یعنی ورکرز بینیفیٹ دینے کا اعلان کیا ہے جو کووڈ 19لاک ڈاون کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر ہونگے۔
حکومتی اعلان کے مطابق یہ امداد عام ورکروں اور سیلف ایمپلائیڈ یعنی اپنا ذاتی کاروبار کرنیوالے لوگوں کیلئے دستیاب ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ امداد اس وقت دستیاب ہوگی جب حکومت لاک ڈاون والے علاقوں کا اعلان کرے گی۔ ابھی تک لاک ڈاون والے علاقوں کا تعین نہیں کیا گیا۔
اگر آپ لاک ڈاون والے علاقے کا حصہ ہونگے تو آپ ہفتہ وار $300 (ٹیکس کٹوتی کے بعد $270) ڈالرز کیلئے حکومت سے مدد مانگ سکتے ہیں۔ اس امداد کیلئے24 اکتوبر 2021سے لیکر 7 مئی 2022تک کا عرصہ مختص کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کیلئے کینیڈا حکومت کے ویب سائیٹ۔ Canada.ca/coronavirus پر جائیں۔

 

About شازیہ نذیر 14 Articles
شازیہ نذیر گھریلو معاملات اور روز مرہ زندگی پر مضامین لکھتی ہیں۔ وہ سنگاپور اور کینیڈا سے کاروبار، سوشل ورکر کی ڈگری کی حامل ہیں۔