کینیڈاصوبہ نیو برنس وِک میں ایک پُراسرار بیماری تیزی سے پھیلنے لگی

کینیڈا میں ایک پُر اسرار بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، بیماری عام طور پر بالغ نوجوان افراد میں دیکھنے میں آ رہی ہے

مفت ٹم ہارٹن گفٹ کارڈ $20 قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلےسبسکرائیب کریں

کینیڈا کے صوبہ نیو برنس وِک میں ایک پُر اسرار بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔

بیماری عام طور پر بالغ نوجوان افراد میں دیکھنے میں آ رہی ہے اور متاثرہ بعض افراد کی قوتِ مدرکہ میں تیزی سے انحطاط کا سبب بن رہی ہے۔

صوبہ نیو برنس وِک کے ویٹالائٹ ہیلتھ نیٹ ورک سے ایک شخصیت نے ‘دی گارڈئین’ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ بیماری 2 سال سے دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بتدریج بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے یہ اعصابی بیماری ماہرین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ اس بیماری کے مریضوں میں، کسی بھی صحت کے مسئلے کی عدم موجودگی کے باوجود، وزن میں تیزی سے کمی، بے خوابی، اوہام، سوچنے میں دشواری اور جسمانی حرکات و سکنات میں کمی جیسی علامات دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

اگرچہ اس وقت مریضوں کی تعداد 48 بتائی جا رہی ہے لیکن متعدد ذرائع کے مطابق یہ تعداد 150 تک ہو سکتی ہے۔

About محسن عباس 41 Articles
محسن عباس کینیڈا میں بی بی سی اردو، ہندی اور پنجابی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بڑے اخبارات کیلئے لکھنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ امیگریشن ، زراعت اور تحقیقی صحافت میں بیس برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔

1 Comment

Comments are closed.