کینیڈا:گھروں کی قیمتوں میں 10.5فیصد تک اضافہ متوقع

مفت ٹم ہارٹن گفٹ کارڈ $20 قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلےسبسکرائیب کریں

محسن عباس کی رپورٹ

 کینیڈین گھروں کی قیمتیں 10.5 فیصد تک بڑھ جائیں گی۔
کینیڈا میں آئندہ برس گھروں کی قیمتوں میں 10.5 فیصد تک اضافے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بڑے شہر ٹورانٹو، وینکوور اور ہیلی فیکس سر فہرست ہیں۔
رائل لی پیج نامی مشہور کمپنی کے ایک سروے کے مطابق آئندہ برس گھروں کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ اس برس گھروں کی قیمتیں 21.4فیصد تک بڑھی ہیں۔
“کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس وقت گھروں کی قیمتیں حد سے زائد ہیں۔ اس کی ایک وجہ گھروں کی زیادہ مانگ اور سپلائی میں کمی ہے۔ ”
اس بات کا اظہار کمپنی کے سی ای او فل سوپر نے کیا ہے۔
فلیٹس اور کنڈومینئم کی قیمتوں میں آٹھ فیصد تک اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ان اضافوں کی اہم وجہ کینیڈا میں تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔
ہیلی فیکس میں انٹاریو سے ایک بڑی تعداد میں امیگرینٹس منتقل ہورہے ہیں۔ یہ بھی ایک اہم وجہ ہے کہ اس شہر میں گھروں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
ایڈمینٹن شہر میں پنچ فیصد جبکہ کیلگری، ریجائنہ اور وینی پیگ میں گھروں کی قیمتوں میں چھ فیص تک اضافہ متوقع ہے۔

About محسن عباس 41 Articles
محسن عباس کینیڈا میں بی بی سی اردو، ہندی اور پنجابی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بڑے اخبارات کیلئے لکھنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ امیگریشن ، زراعت اور تحقیقی صحافت میں بیس برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔