اداکار یاسر حسین کے بیٹے کبیر حسین کی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر

معروف اداکار یاسر حسین نے کرسمس کے موقع پر اپنے بیٹے کبیر حسین کی سوشل میڈیا پر پہلی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ، اداکارہ اقراء عزیز اور بیٹے کبیر کی ایک دلکش ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اقراءعزیز صوفے پر بیٹھے اپنے 5 ماہ کے بیٹے کی تصاویر بناتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو کرسمس مبارک، اور تما م پاکستانیوں کو یوم قائد مبارک ہو‘۔

About محسن عباس 206 Articles
محسن عباس کینیڈا میں بی بی سی اردو، ہندی اور پنجابی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بڑے اخبارات کیلئے لکھنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ امیگریشن ، زراعت اور تحقیقی صحافت میں بیس برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔