
جمعہ (دسمبر 24)کے روز انٹاریو میں کووڈ 19 کے 9571 کیسز اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ حکومتی اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں پازیٹو کیسوں کی شرح 19% کے لگ بھگ یے۔
کیسوں کی بڑھتی ہوئی یہ تعداد ایک خطرناک علامت ہے۔ یہ تعداد جمعرات کے روز کی نسبت سے 3781 کیسز زیادہ ہے۔ جمعرات کو جمع کئے جانے والے اعدادو شمار کے حساب سے یہ تعداد پہلے ہی یومیہ کیسز کے حساب سے اپنی بلند ترین سطح پر تھی۔
انٹاریو صوبے کےچیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کیرن مور نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد آئندہ ہفتوں میں برقرار رہےگی۔ حکومت اس کی توقع کر رہی تھی۔
” اومیکران وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ہم توقع کررہے تھے کہ سردیوں میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا”۔ ترجمان وزارت صحت الیگزینڈرا ہلکینے۔
محکمہ صحت کی ترجمان نے چیف ہیلتھ آفیسر کی بات کودہراتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں ان کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔
ان مریضوں میں ان افراد کی تعداد زیادہ ہوگی جن کو ویکسین نہیں لگی۔ بڑھتے ہوئے کیسز کا ڈاٹا دسمبر 29 اور جنوری 4 کو ریلیز کیا جائے گا۔ جمعے کےروز تک ایکٹو کیسز کی تعداد 40555 ہے ۔
ابھی تک انٹاریو صوبے میں بارہ سال سے زائد عمر کے 90 فیصد عوام کو ویکسین کا ایک ٹیکہ جبکہ 88فیصد کو دونوں ٹیکے لگ چکے ہیں۔